کمٹہ :12/ نومبر (ایس اؤنیوز)کل سمندر میں تیرنے کے دوران 2طلبا کو غرق ہوتے دیکھ کر حرکت میں آئے لائف گارڈوں نے انہیں بحفاظت بچا کر ساحل پر لے آنے کا واقعہ کمٹہ تعلقہ کے گوکرن بیچ پر پیش آیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ بنگلورو سے 7طلبا پر مشتمل گروہ گوکرن کی سیاحت کے لئے پہنچاتھا۔ اسی دوران تیرنے کا شوق چرایا تو 2طلبا سمندر میں تیرنے کے لئے اترے تو بڑی لہروں کے بہاؤ میں بہہ کر سمندر میں غرق ہونے لگے۔ اس موقع پر ساحل پر ڈیو ٹی پر تعینات لائف گارڈ موہن امبی ، راجو امبی ، چندرکانت اور پرشوتم ہری کانت حرکت میں آئے اور دونوں کو بحفاظت بچا کر ساحل پر لے آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دو سیاح طلبا کی شناخت اترپردیش کے رمیش یادو اور مدھیہ پردیش کے کملیش کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گوکرن پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔